تھنڈر بے (Thunder Bay) آپ کو خوش آمدید کہتا ہے! Urdu

تھنڈر بے (Thunder Bay) آپ کو خوش آمدید کہتا ہے!

تھنڈر بے لیک سُپیرئیر پر ایک بہت بڑی کمیونٹی ہے؛ اور اپنا گھر کہے جانے والی ایک عظیم جگہ ہے۔ اس شہر کے ہرطرف قدرتی خوبصورتی ہے اور اس میں بہت سی شہری سہولیات موجود ہیں۔ اس درمیانے سائز کے شہرکی آبادی 121,000 ہے۔ یہاں، شہری بہت سی تازہ ہوا، صاف پانی اور عمدہ رہائشی ماحولیات سے لطف اندوز ہوتے ہیں جو قدرتی طور پر صحت بخش اورمزید فرحت بخش طرز زندگی کو فروغ دیتے ہیں۔

یہاں زندگی کی رفتار دوسرے بڑے شمال امریکی شہروں کے مقابلے میں بہت آہستہ ہے۔ زیادہ تر رہائشیوں کو کام پر جانےکیلئے کم وقت لگتا ہے اور جو شہرکی حدودکے اندرکہیں بھی جانےکیلئے ڈرائیونگ میں 20 منٹوں سےکم ہوتا ہے – یہاں تک کہ بھیڑ بھاڑکے اوقات میں بھی۔

شمال مغربی اونٹاریو کے طرز زندگی کے بہت سے خدوخال میں ایک سب سے زیادہ پرکشش یہ ہےکہ آپ شہر کی پرمسّرت زندگی کو قربان کئے بغیر اپنا گھر دیہی علاقے میں بنا سکتے ہیں۔ یہاں کے رہائشی دنیا کی ہر بہترین چیز کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں جنگلی مہم جوئی سے لیکر بڑے ڈیپارٹمینٹ اسٹوروں تک، بہترین مرکزی شہرکی خریدوفروخت اور بہترین کھانوں تک، جو تمام تھوڑے فاصلےکے اندر واقع ہیں۔ پورے خاندان کیلئے دنیا کی بہترین صحت کی نگہداشت، تعلیم، اور تفریحی سرگرمیاں جو آسانی سے قابل رسائی ہیں۔

تھنڈر بے قابل برداشت مصارف والا طرز زندگی، محفوظ ہمسائیگیاں، اور بہت سے مواقع فراہم کرتا ہے۔ بین الاقوامی معیار کے مطابق آپ کو اس سے بہتر طرز زندگی تلاش کرنےکیلئے دُور دُور تک تلاش کرنا پڑےگا جس طرح کے طرز زندگی سے شمال مغربی اونٹاریو والے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

سب سے بڑھ کر یہ کہ، یہاں کے لوگ مہربان ہونے اور خاندانی اقدارکو اولیّت دینےکیلئے مشہور ہیں۔ بہت سے نئے آنے والے اور تارکین وطن اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ یہ دوستانہ ہمسائیگی اور رفیق کار ہی ہیں جو تھنڈر بے کو رہائش کی ایک عظیم جگہ بناتے ہیں۔

ہم آپ اور آپ کے خاندان کو اپنے خوبصورت شہر میں خوش آمدید کہنا چاہتے ہیں۔ براہِ کرم نیچے دی گئی معلومات کا جائزہ لیں اورتھنڈربے کو کینیڈا میں اپنا نیا گھر بنانے پر غورکریں۔

نئے آنے والوں کیلئے مددگار وسائل

جن لنکس پر (*) کا نشان لگایاگیا ہے وہ اُردو زبان میں دستیاب ہیں۔ ہر صفحے کے نیچے دئیے ہوئے ٹول کو استعمال کرکے تھنڈر بے شہر کی ویب سائٹ کا اُردو زبان میں ترجمہ کیا جا سکتا ہے۔

*شمال مغربی اونٹاریو امیگریشن پورٹل
-- *آپ کے پہنچنے سے پہلے
-- *آپ کے پہنچنےکے بعد
تھنڈر بے ملٹی کلچرل ایسوسی ایشن
*آبادکاری

تھنڈر بے کے بارے میں
- مشخصات جامعه * - حقایق وآمار کمیونٹی کا خاکہ – حقائق اور اعداد و شمار

تعلیم

پوسٹ سیکنڈری تعلیمی ادارے
- لیک ہیڈ یونیورسٹی
- کنفیڈریشن کالج
- اکیڈیمی آف لرننگ کالج
- ایوریسٹ کالج

ابتدائی تعلیم کے اسکول
- لیک ہیڈ ڈسٹرکٹ اسکول بورڈ
- تھنڈر بےکیتھولک اسکول بورڈ
- فرینچ لینگوئج اسکول بورڈ

روزگار تلاش کریں

ملازمت کی فہرستیں
اِنڈیڈ (Indeed) -
- ایلوٹا (Eluta) -
واؤ جابز (Wow Jobs) -
کینیڈا جاب بینک (Canada Job Bank) -
کیجیجی (Kijiji) -
مقامی اخبارات کی فہرستیں (Local newspaper listings) -

*اہم ایمپلائر

ملازمت کے وسائل
ییس ایمپلائمینٹ (Yes Employment) -
نارتھ ویسٹ ایمپلائمینٹ ورکس (Northwest Employment Works) -

ہاؤسنگ
- نارتھ ویسٹرن اونٹاریو امیگریشن پورٹل - رہائش کیلئے جگہ تلاش کریں
- رئیل ایسٹیٹ کی فہرستیں
- پرائیویٹ خرید و فروخت کی فہرستیں
- کرایہ کیلئے اپارٹمینٹس

نیٹ ورکس اینڈ ایسوسی ایشنیں
- تھنڈر بےکلچرل ایسوسی ایشن
- تھنڈر بے مسجد
-
تھنڈر بے چیمبر آف کامرس - تھنڈر بے پبلک لائیبریری
- شفٹ: تھنڈر بیز ینگ پروفیشنلز نیٹ ورک
- ریشلائزڈ ینگ پروفیشنلز نیٹ ورک
- تھنڈر بے پرائیڈ

سفرکرنا

فلائیٹ بک کروائیں
- ایئرکینیڈا
- پورٹر
- ویسٹ جیٹ

*اکاموڈیشنز

کرائےکی کاریں
الامو (Alamo) -
ایویس (Avis) -
بجٹ رینٹ اےکار (Budget Rent-A-Car) -
انٹرپرائز رینٹ اے کار (Enterprise Rent-A-Car) -

تھنڈر بےکمیونٹی اکنامک ڈیویلپمینٹ کمیشن آپ کی ہمارے شہر کو نقل مکانی کے فیصلے میں آپ کی مدد کر سکتا ہے۔ پیرو پوشی (Piero Pucci) ہمارے ڈیویلپمینٹ آفیسر ہیں جو امیگریشن اور تھنڈر بے میں نقل مکانی کے ماہر ہیں۔ مزید معلومات اور مدد کیلئے تھنڈر بےکمیونٹی اکنامک ڈیویلپمینٹ کمیشن میں پیرو سے رابطہ کریں۔

پیرو پوشی (Piero Pucci)
1-(807)-625-3965
ppucci@thunderbay.ca
Suite 201 – 34 Cumberland Street North
Thunder Bay, Ontario CANADA P7C 5K4